Students’ Den ( گوشۂِ طلبہ )
.نٓ ۚ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ

Arstist: Bashir Haider
چراغِ برقِ تحقیقے، نمی باشد در ایں وادی
سیاہی کرد ایں جا، گر ہمہ خورشید پیدا شُد
(عبدالقادر بیدل دہلوی)
جب تحقیق و جستجو کا چراغ اس وادی میں موجود نہیں ہے تو، چاہے کتنے ہی سورج کیوں نہ نکل آئیں، تاریکی ختم نہیں ہو سکتی۔
یونان کے شہر اسکندریہ میں ریاضی دان اقلیدس کی شہرت سن کر بطلیموس اول نے جیومیٹری سیکھنے کا ارادہ کیا۔ بادشاہ نے اقلیدس کو دربار میں طلب کیا اور علم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
چنانچہ اقلیدس نے اپنی معروف کتاب ‘العناصر’ کے ذریعے تعلیم شروع کی، مگر چند ہی دنوں میں بادشاہ پیچیدہ اشکال اور مشکل دلائل سے اکتا گیا۔
ایک روز بادشاہ نے بے بسی سے سوال کیا؛
کیا علم تک پہنچنے کا کوئی آسان، شاہی راستہ نہیں؟ میں بادشاہ ہوں، میرے لیے کچھ تو رعایت ہونی چاہیے۔
اقلیدس نے مسکراتے ہوئے جواب دیا؛
بادشاہ سلامت! سلطنتوں میں شاہی راستے ہوتے ہیں، جو بادشاہوں کے لیے سفر آسان اور مختصر کر دیتے ہیں، مگر علم (جیومیٹری) سیکھنے کے لیے کوئی شاہی راستہ (یعنی شارٹ کٹ) نہیں ہے۔ یہاں بادشاہ اور عام شخص دونوں کو ایک ہی مشکل سے گزرنا پڑتا ہے۔
ضروری تنبیہ :۔
اس پلیٹ فارم کا مقصد طلبہ کو کسی “شارٹ کٹ” کی ترغیب دینا نہیں، بلکہ علم کے حصول کے لیے درست سمت اور جامع رہنمائی فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ علمی سفر کی کٹھن منزلوں کو شعور اور بصیرت کے ساتھ طے کر سکیں۔
اس ببل شیٹ پر اپنا رول نمبر (اور کوئی بھی فرضی پیپر کوڈ) درج کرنے کی مشق کریں تا کہ آپ پُر اعتماد طریقے سے امتحان میں انہیں بغیر کسی غلطی کے پُر کر سکیں۔
تُجھے کتاب سے ممکن نہیں فراغ کہ تُو
کتاب خواں ہے مگر صاحبِ کتاب نہیں
🌹 Sharing is Caring 🌹