غزل

بال جبریل

✍️ کی حق سے فرشتوں نے اقبالؔ کی غمازی ✍️

( علامہ محمد اقبال )


کی حق سے فرشتوں نے اقبالؔ کی غمازی
گستاخ ہے کرتا ہے فطرت کی حنا بندی

خاکی ہے مگر اس کے انداز ہیں افلاکی
رومی ہے نہ شامی ہے کاشی نہ سمرقندی

سکھلائی فرشتوں کو آدم کی تڑپ اس نے
آدم کو سکھاتا ہے آداب خداوندی


🌹 Sharing is Caring 🌹

Scroll to Top