غزل
بال جبریل
✍️ میر سپاہ نا سزا لشکریاں شکستہ صف ✍️
( علامہ محمد اقبال )
کمال جوش جنوں ميں رہا ميں گرم طواف
خدا کا شکر، سلامت رہا حرم کا غلاف
يہ اتفاق مبارک ہو مومنوں کے ليے
کہ يک زباں ہيں فقيہان شہر ميرے خلاف
تڑپ رہا ہے فلاطوں ميان غيب و حضور
ازل سے اہل خرد کا مقام ہے اعراف
ترے ضمير پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشا ہے نہ رازی نہ صاحب کشاف
سرور و سوز ميں نا پائدار ہے ، ورنہ
مے فرنگ کا تہ جرعہ بھی نہيں ناصاف
🌹 Sharing is Caring 🌹