غزل

بانگ درا

✍️ يوں تو اے بزم جہاں! دلکش تھے ہنگامے ترے ✍️

( علامہ محمد اقبال )


يوں تو اے بزم جہاں! دلکش تھے ہنگامے ترے
اک ذرا افسردگی تيرے تماشاوں ميں تھی

پا گئی آسودگی کوئے محبت ميں وہ خاک
مدتوں آوارہ جو حکمت کے صحراوں ميں تھی

کس قدر اے مے! تجھے رسم حجاب آئی پسند
پردہ انگور سے نکلی تو ميناوں ميں تھی

حسن کی تاثير پر غالب نہ آ سکتا تھا علم
اتنی نادانی جہاں کے سارے داناوں ميں تھی

ميں نے اے اقبال يورپ ميں اسے ڈھونڈا عبث
بات جو ہندوستاں کے ماہ سيماوں ميں تھی


🌹 Sharing is Caring 🌹

Scroll to Top