انسان اپنے ماحول کی پیداوار ہے۔

جاپان میں کارپ (مچھلی) پالنا اکثر لوگوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
کارپ کے متعلق حیران کن بات یہ ہے، اگر اسے چھوٹے برتن میں رکھا جائے تو اس کی لمبائی صرف تین یا چار انچ تک بڑھے گی۔ اگر اسے چھوٹے تالاب میں پالا جائے تو یہ چھے سے دس انچ تک لمبی ہو جائے گی۔ اور اگر نسبتا کسی بڑے تالاب میں پرورش کی جائے تو اس کی لمبائی ایک سے ڈیڑھ فٹ تک بڑھ سکتی ہے۔ اگر کسی بڑی جھیل میں ہو تو یہ تین فٹ تک افزائش کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ہماری جسمانی اور ذہنی افزائش بھی ہمارے اختیار کردہ ماحول کے مطابق ہی ہوتی ہے۔ اچھی صحبت میں ہمارے کردار، اخلاق، جذبات اور روح کی مثبت تعمیر ہوتی ہے۔ اچھا اور برا ماحول اس کی شخصیت کا عکس بن جاتا ہے۔ منفی رویوں والے سماج میں رہنے والے انسان کی سوچوں کا رخ بھی منفی ہو جاتا ہے ۔ اس کے برعکس، منظم اور امید افزا ماحول میں رہنے والے انسان کی پوشیدہ صلاحیتیں مزید نکھر کر سامنے آتی ہیں۔

🌹 Sharing is Caring 🌹

Scroll to Top