آکسیجن
زندہ رہنے کے لیے
آکسیجن ضروری ہے
اور خواب دیکھنے کے لیے رات
رات کے لیے دن، دن کے لیے سفر کرنا
اور سفر کرنے کے لیے راستہ
راستے کے لیے درخت، درختوں کے لیے پانی
اور پانی کے لیے کشتیاں
کشتیوں کے اوپر اڑنے کے لیے پرندے
پرندوں کے لیے آسمان اور آسمان کے لیے سمندر
سمندر کے لیے کنارا
کنارے کے لیے شہر اور شہر کے لیے لوگ
لوگوں کے لیے محبت
محبت کے لیے زندہ رہنا ضروری ہے
اور زندہ رہنے کے لیے آکسیجن۔۔۔
(شاعر: ذیشان ساحل)
🌹 Sharing is Caring 🌹