غزل
بال جبریل
✍️ ہے یاد مجھے نکتۂ سلمان خوش آہنگ ✍️
( علامہ محمد اقبال )
ہے یاد مجھے نکتۂ سلمان خوش آہنگ
دنیا نہیں مردان جفاکش کے لیے تنگ
چیتے کا جگر چاہیے شاہیں کا تجسس
جی سکتے ہیں بے روشنی دانش و فرہنگ
کر بلبل و طاؤس کی تقلید سے توبہ
بلبل فقط آواز ہے طاؤس فقط رنگ
🌹 Sharing is Caring 🌹