ہماری آنکھ کیوں بھر آتی ہے؟

ایک مغربی مفکر کے خیال میں کسی بڑی کامیابی کو دیکھ کر، یا کسی مووی کے شدید جذباتی مناظر میں کسی کمزور کو طاقتور پر فتح پاتے دیکھ کر ہماری آنکھ اس لیے بھر آتی ہے کہ تب ہم اپنے اندر کے فاتح کے لیے روتے ہیں۔
ان جذبات انگیز لمحات میں ہماری آنکھ آنسووں سے تر ہو جاتی ہے، کیوں کہ ہم اس حقیقت سے آگا ہ ہوتے ہیں، ہمارے اندر بھی ایسا ہی بہادر انسان موجود ہے جیسا ہم اس وقت دیکھ رہے ہیں۔ وہ عظیم کارنامہ دراصل ہمیں ہماری اپنی عظمت سے آشکار کر رہا ہوتا ہے۔
ہماری آنکھیں اسی لیے بھیگ رہی ہوتی ہیں کہ ہماری عظمت کھل کر سامنے نہیں آ سکی۔
چاہیے تو یہ تھا، ہم بھی کامیابی کے اس مقام پر ہوتے مگر ہم نہیں ہیں، یہی سوچ ہمیں اداس کر دیتی ہے۔۔

🌹 Sharing is Caring 🌹

Scroll to Top