غزل

بال جبریل

✍️ کیا عشق ایک زندگئ مستعار کا ✍️

( علامہ محمد اقبال )


کیا عشق ایک زندگئ مستعار کا
کیا عشق پائیدار سے ناپائیدار کا

وہ عشق جس کی شمع بجھا دے اجل کی پھونک
اس میں مزہ نہیں تپش و انتظار کا

میری بساط کیا ہے تب و تاب یک نفس
شعلہ سے بے محل ہے الجھنا شرار کا

کر پہلے مجھ کو زندگیٔ جاوداں عطا
پھر ذوق و شوق دیکھ دل بے قرار کا

کانٹا وہ دے کہ جس کی کھٹک لا زوال ہو
یارب وہ درد جس کی کسک لا زوال ہو


🌹 Sharing is Caring 🌹

Scroll to Top