کٹورے
کسی جادوگر نے کوئی منتر پھونک کر ہم سب کے ہاتھ میں ایک ایک کٹورا تھما دیا ہے۔ سب کے کٹوروں میں انفارمیشن کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہے۔ اکثر کٹوروں کے اوپری کناروں سے انفارمیشن باہر چھلک رہی ہے۔ ہم ایک دوسرے پر کٹورے انڈیلتے چلے جا رہے ہیں۔
مگر ان کٹوروں کو چکھنے کا وقت کسی کے پاس نہیں۔
جادوگر کا کمال دیکھیں؛ کٹورے سب کے بھرے ہوئے ہیں لیکن ہم خود اندر تک خالی ہیں۔
ٹی ایس ایلیٹ کی روح مسلسل چیخ رہی ہے؛
We are the hollw men
مگر اس کی صدا ہمارے کھوکھلے وجود سے ٹکرا کر واپس لوٹ رہی ہے کیونکہ ہم اپنے اندر سے کب کے نکل کر انفارمیشن کے اپنے اپنے کٹورے کے اندر بھرپا طوفان میں ڈوب چکے ہیں۔
🌹 Sharing is Caring 🌹