ورچوئل ڈریم


مردہ کبوتر کے زمیں چھونے سے
دروازہ بند ہونے سے
مایوسی کے مکمل ہونے سے کچھ پہلے
میں چینل بدل سکتا ہوں
تاریخ کے فیصلے
حماقت کی گواہی
اجتماعی خودکشی کو
میں روک سکتا ہوں
بٹن آف کر کے



(شاعر: محمد طیب)

🌹 Sharing is Caring 🌹

Scroll to Top