رِسک نہ لینا سب سے بڑا رِسک ہے۔

افریقی (بارہ سنگھا) امپالا دس فٹ اونچی اور تیس فٹ لمبی چھلانگ لگا سکتا ہے۔
تاہم ان پھرتیلے جانوروں کو اکثر صرف تین فٹ اونچی چار دیواری کے احاطہ میں رکھا جاتا ہے۔ دراصل، یہ جانور تب تک چھلانگ نہیں لگاتے، جب تک انہیں معلوم نہ ہو، ان کے قدم کہاں جا کر گریں گے؟

کچھ افراد بھی ایسی ہی فطرت کے مالک ہوتے ہیں ۔ وہ زندگی میں کبھی رسک نہیں لیتے کیوں کہ وہ اپنے دل میں پہلے ہی ان دیکھے نتیجے کا خوف بٹھا لیتے ہیں۔ وہ یہی چاہتے ہیں، سارے سگنلز گرین ہوں تو وہ سفر پر نکلیں۔ خوف کو اپنی ڈھال سمجھنے والے یہ افراد اس بات سے بے خبر ہوتے ہیں، خوف ہی ان کی راہ کی دیوار بنا ہوا ہے۔ دِل میں ڈر کسی نہ کسی صورت رہتا ہی ہے مگر یہی ڈر ہمارے ہر فیصلے میں شامل ہو جائے تو ممکنہ نئی راہیں ختم ہو جاتی ہیں۔
اسی لیے سیانے کہتے ہیں، رِسک نہ لینا زندگی کا سب سے بڑا رِسک ہے۔

🌹 Sharing is Caring 🌹

Scroll to Top