دیوار اور چڑیا
چڑیا خواب دیکھتی ہے
اس نے
دیوار کو گرا دیا ہے
چڑیا جاگتی ہے
اور دیوار کو گرانا شروع کر دیتی ہے
صبح سے شام تک
دیوار کو گراتی رہتی ہے
شام سے صبح تک
ایک صبح
دیوار دیکھتی ہے
چڑیا گری پڑی ہے
(شاعر: ذیشان ساحل)
🌹 Sharing is Caring 🌹