دستک سے پہلے تیاری مکمل کر لیں۔
’’خوش قسمتی وہ مقام ہے، جہاں تیاری اور موقع آپس میں ملتے ہیں۔‘‘ (سینیکا)
زندگی محض اتفاقات کا کھیل نہیں بلکہ امکانات اور تیاری کے ملاپ کا نام ہے۔ قدرت ہمیں اپنی قسمت بدلنے کے مواقع بارہا فراہم کرتی ہے لیکن ان سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہمیں خود سے پیدا کرنی پڑتی ہے۔ اگر ہماری تیاری ٹھیک نہیں تو بہترین مواقع بھی بے معنی بن جاتے ہیں۔ اس لیے کل کے لیے بہترین تیاری یہ ہے کہ آج اپنا بہترین کام کیا جائے کیونکہ کامیابی کوئی اتفاق نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک مسلسل محنت اور منظم عمل کا نتیجہ ہے۔
پال ہاروی کہتا ہے،
’’ آپ بخُوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کب کامیابی کے سفر پر گامزن ہیں؛ دراصل، یہ عمودی جانب مسلسل بلند ہوتا ایک کٹھن رستہ ہوتا ہے۔‘‘
کنساس کا ایک نوجوان، جِس کے دِل میں ڈرائینگ کو بطور پیشہ اختیار کرنے کی شدید اُمنگ تھی، اس بات سے آشنا تھا؛ کامیابی ایک دشوار گزار عمودی راہ کے اس پار ہے۔ وہ اپنے بنائے ہوئے کارٹُونز لے کر کئی اخباری دفاتر گیا۔ ہر مدیر نے سرد مہری سے ایک ہی بات کی؛ اس کے اندر مطلوبہ قابلیت ہے ہی نہیں اور ہر ایک نے یہی نصیحت کی؛ وہ کوئی اور پیشہ اختیار کرے۔ مگر وہ اپنے خواب کو سچ کرنے کے لیے ثابت قدم اور پُر عزم رہا۔ اُس نے لگن سے اپنا کام جاری رکھا۔
کئی ماہ تک، وہ صِرف انکار سُنتا رہا۔ بالآخر، اس کی قسمت میں ایک مہربان گھڑی آئی، جب ایک پادری نے چرچ میں منعقد کی جانے والی مذہبی تقریبات کی تشہیر و اشاعت کی غرض سے تصاویر بنوانے کے لیے اس کی خِدمات لِیں۔
قِسمت کی اس عجیب و غریب عنایت سے وہ نوجوان دِل برداشتہ نہ ہُوا بلکہ اسے بنجمن ڈسرائیلی کے یہ دانشمندانہ الفاظ یاد تھے،
’’زِندگی میں کامیابی کا واحد راز یہ ہے کہ جب خوش قِسمتی آپ کا در کھٹکھٹائے تو آپ کی تیاری مکمل ہو۔‘‘
چرچ میں چھوٹے سے طاعُون زدہ کمرے میں اس نے اپنی تخلیقی مشقت جاری رکھی۔ حیرت کی بات تھی کہ اس تعفن زدہ ماحول میں، اس کے ذہن میں ایک زبردست تخلیقی آئیڈیا نے جنم لِیا جِسے اُس نے ’مِکی ماوس‘ کا نام دیا۔ یہ وہی عظیم آرٹسٹ والٹ ڈِزنی تھا، جِس نے ڈِزنی لینڈ کی بُنیاد رکھی۔
’’اگر مجھے درخت کاٹنے کے لیے چھے گھنٹے میسر ہوں تو میں چار گھنٹے اپنی کلہاڑی تیز کرنے میں لگاوں گا۔‘‘
(ابراہم لنکن)
🌹 Sharing is Caring 🌹