درست ردعمل ہی بہترین حکمت عملی ہے۔
کسی ممکنہ خطرے سے پیشتر ہی ہمارا ردعمل ہمیں مزید خطرے سے بھی دوچار کر سکتا ہے۔ خوف سے لڑنے سے قبل درست ردعمل کا تعین بہت ضروری ہے۔ بعض اوقات کوئی ردعمل نہ ظاہر کرنا ہی بہترین حکمت عملی ہوتی ہے جو ہمیں اندر کے انتشار سے محفوظ رکھتی ہے اور باہر کے ماحول کو نمٹنے کے لیے بھی ہمیں طاقت عطا کرتی ہے۔
کَٹَل مچھلی اپنے شکار کو بآسانی اپنی چُونچ میں دبوچ لیتی ہے۔وہ اپنی چونچ کو اپنے پیٹ کے اندر بھی چھپا سکتی ہے۔ جب اسے کوئی خطرہ محسوس ہو تو وہ اپنے بچاو کی خاطر اپنے پیچھے سیال مادے کی پچکاری چھوڑ جاتی ہے۔ اگر اسے مچھیروں کی کشتی نظر آ جائے، تب بھی وہ ایسا ہی کرتی ہے۔مچھیرے اسی سیال مادے کی جانب اپنا جال بچھا دیتے ہیں اور کٹل مچھلی کا شکار کر لیتے ہیں۔
آپ کی کیا رائے ہے؟
اگر کٹل مچھلی اس سیال مادے کو خارج نہ کرے، تو مچھیروں کو اسے پکڑنے کے لیے کتنی دِقّت پیش آ سکتی ہے؟
🌹 Sharing is Caring 🌹