ایک اور راونڈ کے لیے مقابلہ جاری رکھو۔
عظیم باکسر جیمز جے۔ کاربیٹ نے کامیابی کی کُنجی کی دِل کش تصویر کشی یُوں کی: ۔
۔ ’’ جب تمہارے پاوں اس قدر تھک چُکے ہوں کہ تمہیں اکھاڑے کے درمیان زور لگا کر گھسٹتے قدموں کے ساتھ اٹھنا پڑے تو ایک اور راونڈ کے لیے لڑو۔
جب تمہارے ہاتھ اتنے تھک جائیں کہ تُم اپنے بچاو کے لیے ہاتھ بھی بمشکل اٹھا پاو تو بَس ایک اور راونڈ کے لیے لڑو۔
جب تمہاری ناک سے مسلسل خُون بہ رہا ہو اور آنکھوں کے سامنے تاریکی بسیرا کر لے اورتُم حد درجہ چُور ہو چکے ہو اور تمہارے اندر یہ خواہش جاگ اُٹھے کہ تمہارا مدِ مقابل تمہارے جبڑوں پر آخری وار کر کے تمہیں اب مِیٹھی نیند سُلا دے گا، تو صِرف ایک اور راونڈ کے لیے مقابلہ جاری رکھو ۔
اور اپنے دماغ میں یہ ایک بات بِٹھا لو؛
جو شخص ایک راونڈ مزید مقابلہ کر سکتا ہے، اسے کبھی مات نہیں دی جا سکتی۔
🌹 Sharing is Caring 🌹